پرتاب گڑھ:اترپردیش میں پرتاپ گڑھ کے کنڈا علاقے میں پیش آنے والے سڑک حادثے میں ایک ڈاکٹر کی موت ہوگئی اور ایک دیگر شخص زخمی ہوگیا ۔ڈاکٹر مشرالہ آباد کے رہنے والے تھے اور ہڈی کے مرض کے ماہر تھے ۔ انکا ایک کلینک پرتاپ گڑھ ضلع کے کنڈا قصبہ میں ہے جہاں وہ بدھ کے روز مریضوں کو دیکھنے کے لئے الہ آباد سے آتے تھے ۔پولیس کے مطابق الہ آباد کے میورآباد کے ڈاکٹر ایس ڈی مشرکی کار کو کل شام ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 65 کلومیٹر دور مجھل گا¶ں کے پاس ایک پرائیویٹ بس نے ٹکر ماردی۔ حادثہ میں ڈاکٹر مشر کی موت ہوگئی اور شدید طور سے زخمی انکے ڈرائیور کو علاج کیلئے الہ آباد کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔