لکھنؤ(نامہ نگار)موہن لال گنج علاقہ میں جمعرات کی شب ایک تیز رفتار یو ایس وی نے ایک خاتون اور اس کے تین معصوم بچوں کو کچل دیا۔ حادثہ میں دو معصوم بچوں کی موقع پر ہی درد ناک موت ہو گئی جبکہ خاتون اور اس کی گود میںموجود بچہ شدید طور سے زخمی ہو گیا دونوں کو ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا جہاں دوران علاج زخمی ۳سالہ انکت کی بھی موت ہو گئی جبکہ ماں اسپتال میں زیر علاج ہے۔
ایس پی دیہات سومتر یادو نے بتایا کہ موہن لال گنج کے کھجولی گاؤں کے نزدیک جمعرات کی شب
تقریباً ۸بجے سڑک پار کر رہی کھجولی گاؤں کی شری کانتی اور اس کے تین معصوم بچوںکو انووا کار نے کچل دیا۔ اس حادثہ میں ۱۲ سالہ چندر و ۸ سالہ پریانشوکی موقع پر ہی دردناک موت ہوگئی۔ حادثہ میں شری کانتی اور اسکی گود میں موجود ۳سالہ انکت شدید طور سے زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے زخمی شری کانتی اور اس کے بیٹے انکت کو ٹراما سینٹر میں داخل کرایا۔ جہاں دوران علاج انکت کی بھی موت ہو گئی۔پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔
بی ایس این ایل ملازم کی حادثہ میںموت
شادی کی ایک تقریب سے واپس آرہے بی ایس این ایل ملازم کو تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے بدھ کی رات کچل دیا۔ زخمی کو ٹراماسینٹر میںداخل کرایا گیا جہاں اس کی موت ہو گئی۔ ٹھاکر گنج تھانہ حلقہ کے تحت دوبگا آمر پالی اسکیم میں رہنے والا ۵۰سالہ کرشن کمار بی ایس این ایل میں درجہ چہارم ملازم تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ بدھ کو وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک شادی کی تقریب میںشرکت کیلئے اناؤ گیا تھا۔ کرشن کمار نے اپنی موٹرسائیکل دوستوں کے گھر پر کھڑی کر دی تھی اور پھر ان لوگوں کے ساتھ شادی میں چلاگیا دیر رات اناؤ سے واپسی کے بعد کرشن کمار اپنی موٹرسائیکل سے گھر آرہا تھا کہ راستے میں تحسین گنج کے نزدیک اسے ایک تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے کچل دیا۔ اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے شدید طور سے زخمی کرشن کمار کو ٹراما سینٹرمیں داخل کرایا جہاں اس کی دوران علاج موت ہو گئی۔ پولیس نے حادثہ کی اطلاع اس کے گھر والوں کو دی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔