لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔چیف سکریٹری آلوک رنجن نے سڑک تحفظ سے متعلق ضوابط کی تشہیر کیلئے ایسی وین چلانے کا اعلا ن کیا ہے جس سے عوام کو حادثات سے تحفظ مل سکے۔ پبلی سٹی وین چلانے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے علاوہ کاموں کیلئے انٹر سیپٹر اور سی این جی گاڑیوں کی جانچ کیلئے موبائل وین خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔ انہوںنے آٹھ اضلاع علی گڑھ، ہاتھرس، کاس گنج، کشی نگر، ایٹا، مظفرنگر اور اعظم گڑھ میں بلیک اسپاٹ میں بہتری کیلئے دو کروڑ روپئے کی تجویز موجودہ مالی برس میں منظور کرتے ہوئے ضلع سڑک تحفظ کمیٹی کے جلسہ میں سات اضلاع شراوستی، باندہ، مہوبہ، سنبھل، باغپت، سدھارتھ نگر اور فرخ آبادمیں وقت سے نہ ہونے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے ہدایت دی کہ
مستقبل میں ایسی بات نہ ہونے پر متعلقہ افسران کو بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے گیارہ اضلاع میں ڈرائیونگ ٹسٹنگ ٹریک اور ۸؍اضلاع میں فٹنیس فیٹ کی تعمیر کی تجویز کو منظور کرتے ہوئے کہا کہ کاموں کو معیار کے ساتھ جلد از جلد شروع کرایا جائے۔ انہوںنے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت دی ہے کہ اپنے ماتحت کسی سینئر افسر کو نوڈل افسر نامزد کر کے یہ یقینی بنائیں کہ محکمہ ٹرانسپورٹ میں قائم روڈ سیفٹی سیل کو ترجیح کے ساتھ مہیا ہو۔ چیف سکریٹری آج اینکسی واقع اپنے دفتر کے جلسہ گاہ میں سڑک تحفظ فنڈ مینیجنگ کمیٹی کے جلسہ کی صدارت کر رہے تھے۔ انہوںنے کہاکہ سڑک حادثات کو کم کرنے کیلئے ٹریفک ضوابط کی اعلیٰ پیمانے پر تشہیر کیلئے ڈاکیومنٹری فلم اور سلائڈ تیار کرائے جانے کی بھی ہدایت دی۔ انہوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹریفک کو ہدایت دی کہ سڑک حادثات کا ڈاٹا بیس بناکر ان کا سائنسی تجزیہ کراتے ہوئے حادثات کوروکنے کے موثر طریقہ بنایا جائے۔ سڑک حادثات میں زخمی لوگوںکو فوری علاج دینے کیلئے طبی سہولیات کا ماسٹر پلان تیار کرایا جائے تاکہ زخمیوں کو فوری علاج حاصل ہو سکے۔ وہیں دوسری جانب چیف سکریٹری آلوک رنجن نے ہدایت دی ہے کہ ہاتھ سے غلاظت اٹھانے والے ملازمین کونشانزدکر کے اس روایت کو ختم کرنے کیلئے انہیں خود روزگار کیلئے چالیس ہزار روپئے قانون کے تحت اولیت کی بنیادپر مہیا کرایاجائے۔ ایسے ملازمین کو نشانزد کرکے انہیں اس روایت سے نجات دلانے کے مقصد سے نگر پالیکاؤں اور میونسپل کارپوریشنوں میں ٹھیکہ کی بنیاد پر صفائی ملازمین کے طور پر تقرری یقینی کرائی جائے۔