لکھنؤ(نامہ نگار)اتوار کی رات کہرے کے سبب سروجنی نگر علاقہ میں ایک کارسڑک کے کنارے کھڑے لوڈر سے ٹکر اگئی اس حادثہ میں کار سوار ماں بیٹے کی موت ہو گئی جبکہ دو دیگر افراد زخمی ہو گئے۔وہیں گوسائیں گنج علاقہ میں انجینئرنگ کالج کے ۳ طلباء کو اینٹ سے لدے ٹرک نے ٹکر مار دی اس حادثہ میں دو طلباء و ایک طالبہ شدید طور سے زخمی ہو گئی۔
ایس او سروجنی نگر رام نریش یادونے بتایا کہ مڑیاؤں ک
ے کیشو نگر کا رہنے والا ۴۵سالہ ابھیشیک شکلا اپنے کنبہ کے ساتھ اناؤ سے اتوار کی رات کار سے گھر واپس آرہا تھا۔ رات تقریباً گیارہ بجے جب وہ لوگ سروجنی نگر کے داروغہ کھیڑا کے نزدیک پہنچے تو کافی کہرا گر رہا تھا داروغہ کھیڑا کے نزدیک ہی سڑک کے کنارے ایک لوڈر کھڑا تھا اسی درمیان ابھیشیک کی کار لوڈر سے ٹکرا گئی اس حادثہ میں کار میں سوار ابھیشیک ، اس کی ماں ارمیلاا ور دو دیگر افراد شدید طور سے زخمی ہو گئے۔ حادثہ کی اطلاع ملنے پر پہنچی سروجنی نگر پولیس نے سبھی زخمیوںکو ٹراما سینٹر میں داخل کرایا۔ دوران علاج ابھیشیک اور اس کی ماں ارمیلا کی موت ہو گئی۔ اس کے علاوہ گوسائیںگنج واقع ایس ایم ایس انجینئرنگ کالج کے دو طلباء وردھن سنگھ، تشار مشر اور ایک طالبہ بھاؤنا سنگھ دوشنبہ کی شام کالج سے امتحان دے کر ایک ہی موٹرسائیکل سے جارہے تھے کہ راستے میں لکشمن پور گاؤں کے نزدیک سامنے سے آرہے ایک تیز رفتار اینٹ بھٹہ کے ٹرک نے موٹرسائیکل میں ٹکر مار دی اس حادثہ میں تینوں شدید طور سے زخمی ہو گئے۔ اسی درمیان کالج کے کچھ اساتذہ بھی کار سے ادھر سے گزرے اساتذہ نے تینوں زخمیوں کو رام منوہر لوہیا اسپتال میں داخل کرایا گیا۔