لکھنو(نامہ نگار)پی جی آئی تھانے کے تحت رائے بریلی روڈ واقع ایلڈیکو ۲ کے سرکچھا کھنڈ میں رہنے والے سکریٹریٹ کے ایک افسر کے یہاں چوروں نے تالا توڑ کر لاکھوں کے زیورات اور نقدی لے کر فرار ہو گئے۔ جبکہ دوسری جانب ساو¿تھ سٹی کالونی میں جمعرات کے روز رات میں گھروں میں سو رہے لوگوں کو چکمہ دے کر چوروں نے چار گھروں سے ہزاروں کی مالیت کا سامان چوری کر لیا۔ اطلاع کے مطابق سکریٹریٹ میں ڈپٹی سکریٹری کے عہدے پر تعینات پی سی شکلا ایلڈیکو دو کے سرکچھا کھنڈ میں اپنے کنبے کے ساتھ رہتے ہیں۔ گزشتہ ۲۶ مئی کو وہ اپنے کسی رشتے دار کے یہاں تقریب میں شامل ہونے کےلئے کانپور گئے ہوئے تھے اور گھر میں تالا بند تھا۔ جب جمعہ کے رو
ز شام کو وہ اپنے گھر واپس آئے تو دیکھا کہ دروازے کا تالا ٹوٹا پڑا تھا۔ اندر جا کر دیکھا تو گھر کا تمام سامان بکھرا پڑا تھا۔ پی سی شکلا کے مطابق الماری میں رکھے دو لاکھ روپئے نقد اور تقریباً ۱۰ لاکھ مالیت کے زیورات بھی غائب ہیں انہوں نے فوری طور پر اس کی اطلاع پولیس کو دی اور تھانے میں مقدمہ بھی درج کروا دیا۔
دوسری جانب ساو¿تھ سٹی کے رہنے والے پنکج تیواری جو پیشے سے ڈرائیور ہیں ان کے گھر میں چوروں نے گھس کر الماری میں رکھے بیس ہزار روپئے چوری کر لئے۔ اسی طرح ایک دیگر واقعہ میں چوروں نے ٹھیکے دار ساحل سنہا کے گھر کو اپنا نشانہ بنایا اور ان کے گھر میں رکھے ہوئے پچاس ہزار مالیت اور ۷۵ ہزار نقدی اٹھا لے گئے۔
اسی طرح ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کرنے والے جے پرکاش سنگھ کے گھر سے چوروں نے تقریباً ایک لاکھ کے زیورات سمیت قیمتی کپڑوں کو چوری کر لیا۔ اس کے علاوہ پرمود پال کے گھر سے بھی چوروں نے تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپئے کے زیورات اور ۷ ہزار نقد چوری کئے۔ صبح ہوتے ہی ان افراد کو واقعہ کی اطلاع ہوئی تو سبھی نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی ۔