لکھن: اترپردیش حکومت نے کھلی سگریٹ کی فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے اس پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) میں اضافہ کردیا ہے وزیراعلی اکھیلیش یادو کی صدارت میں یہاں ہوئی کابینی میٹنگ میں اس تجویز کو منظوری دی گئی۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ سگریٹ پرچالیس فیصد تک ویٹ لگے گا جو ا ب تک 30فیصد تھا۔ اس کے ساتھ ہی کابینہ نے کھلی سگریٹ کی فروخت پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا۔ کابینہ نے اسی طرح گٹکے پر بھی ویٹ بڑھانے کا فیصلہ کیا۔کابینہ نے آٹو رکشہ میں جی پی ایس نظام لگانے ، امینوں کو مستقل کرنے ، پانچ سو سماجی وادی ایمبولنس مزید چلانے اور تحصیل کی خستہ حالت عمارتوں کی مرمت کرانے کا بھی فیصلہ کیا۔