نیویارک(بھاشا)ہندوستان کے سہارا گروپ کے ساتھ لفظی جنگ جاری رکھتے ہوئے امریکی مالیاتی کمپنی ’مراک کیپیٹل‘ نے کہا ہے کہ وہ سہارا کے خلاف ’معاہدہ توڑنے‘ کے الزام میں قانونی کارروائی کرے گی۔
مراک نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اپنے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کو ختم کرنے کیلئے ہندوستان کی سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کرے گی۔ مراک نے کل ایک بیان میں کہا کہ وہ سہارا کے خلاف معاہدہ توڑنے ، کردار کشی کرنے اور اس کے ساتھ قرض کے سودے سے متعلق مسائل کو لے کر قانونی کارروائی کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ بیان کے مطابق مراک گروپ سودے کے سلسلہ میں ہندوستان کی عدالت عظمیٰ میں باقاعدہ حلف نامہ پیش کرنے کی تیاری کی ہے۔
سبرت رائے کی قیادت والے سہارا گروپ نے الزام عائد کیا ہے کہ مراک کیپیٹل نے اس کے ساتھ ۲ء۰۵ارب ڈالر کے قرض سودے میں دھوکہ دہی اور جعلسازی کی ہے۔ سہارا نے کہا کہ اس نے مراک کے خلاف قانونی کاررروائی شروع کی ہے۔ مراک کیپیٹل کے ہند نژاد چیف ایگزیکٹ
یو افسر سارانش شرما نے کہا کہ سہارا کی جانب سے لگائے جا رہے الزامات گھٹیا اور وقت برباد کرنے والے ہیں۔ جبکہ سودے کا وقت ۲۰فروری کو پورا ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقدمہ میں عدالت کا وقت برباد کرنے سے پہلے حقائق کی عام جانچ اور ثبوتوں کے جائزے سے جاری دستاویز کی بات بے بنیاد ثابت ہوگی۔ مراک کیپٹل نے کہا ہے کہ وہ بے بنیاد اور غلط پروپیگنڈہ کو ختم کرنے کیلئے اس وقت سہارا گروپ کے ساتھ سودے کے سلسلہ میں ایک باقاعدہ حقائق پر مبنی حلف نامہ تیار کر رہا ہے جو ہندوستان کی سب سے بڑی عدالت میں پیش کیاجائے گا۔