سہارنپور: اترپردیش کے تشدد سے متاثرہ سہارنپور شہر کے کرفیو زدہ تمام چھ تھانہ علاقوں کے حالات میں بہتری کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے آج ایک ساتھ صبح دس بجے سے شام چار بجے تک کرفیو میں نرمی دی ہے ۔ضلعی افسر سندھیا تیواری کے مطابق متاثرہ علاقوں میں حالات میں بہتری کے سبب شہر میں ایک ساتھ صبح دس بجے سے شام چار بجے تک کرفیو میں نرمی دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز دو مرحلوں میں پانچ پانچ گھنٹے کی کرفیو میں ڈھیل دی گئی تھی۔انہو ں نے دعوی کیا کہ شہر میں حالات تیزی سے معمول پر آرہے ہیں۔ کرفیو میں چھوٹ کے دوران سلامتی دستوں کا گشت جاری ہے اور پہلے کی طرح
کی چہل پہل بھی نظر آرہی ہے۔