نئی دہلی، 15 جنوری، (یو این آئی)چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے آج سبکدوش ہونے والے وی۔ ایس۔ سمپت نے انتخابات میں بلیک منی کا استعمال روکنے کے لئے پارٹیوں سے بھی انتخابی اخراجات کے دائرے میں لائے جانے کا بھی مطا
لبہ کیا ہے ۔مسٹر سمپت نے یہ بھی کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو سیاسی پارٹیوں کا رجسٹریشن منسوخ کرنے کااختیار بھی ہونا چاہئے ۔اس کے علاوہ پیڈ نیوز کو انتخابی جرم قرار دیا جانا چاہئے ۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ جس طرح انتخابات میں امیدواروں کو خرچ کرنے اور مقررہ حد طے کی جانی چاہئے اور پارٹیاں جس طرح چندے کی رقم اکٹھی کرتی ہیں اور اپنا حساب کتاب رکھتی ہیں، اس کے بارے میں بھی ایک جامع رہنما ہدایات تیار کی جانی چاہئے تاکہ یہ پتہ چل سکے کہ سیاسی پارٹیاں امیدواروں سے کس طرح پیسے حاصل کرتی ہیں اور کس طرح خرچ کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری میں پوری شفافیت کو یقینی بنایا جانا چاہئے ۔ لیکن تقرری کے موجودہ عمل پر کوئی تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ کیونکہ ان کی تقرری بھی اسی عمل میں ہوئی ہے لیکن وہ چاہیں گے کہ اس مسئلے پر قانون سازوں کے درمیان بحث ہو۔