نئی دہلی (وارتا) وزیر مالیا ت پی چدمبر م نے ’سیاہ دولت ‘کے معاملے میں سوئٹز ر لینڈ پر تعاون نہ کرنے کا الزام عائدکرتے ہوئے معاملے کو بین الا قوامی اسٹیجو ں پر اٹھانے کا انتبا ہ دیا ہے ۔بار بار اپیل کے بعد بھی سوئس بینکوں میں ہندوستانی شہریوں کے کھاتوں کی معلو مات میں تعاون نہ کئے جانے کے بار ے میں مسٹر چدمبرم نے گزشتہ ۱۳مار چ کو سوئٹزرلینڈ کی وزیر مالیات ایو لین وڈمر شلمف کو لکھے ایک خط میں کہا تھاکہ یہ اپریل ۲۰۰۹میں جی ۔۲۰ممالک کے رہنمائوں کے ذریع اختیار کئے گئے ایجنڈا کی خلاف ورزی ہے ۔
ایجنڈامیں کہاگیاتھا کہ غیر قانو نی طو ر سے دوسرے ممالک میں جمع رقم واپس حاصل کرنے میں تعاون نہ کرنے والے ممالک کے خلاف کا رروائی کی جائے گی ۔ہم اپنی عوامی رقم اور مالی عمل کی حفاظت کے لئے پابند ی عائد کرنے کو تیار ہیں ۔بینکنگ کے راز پوشیدہ رکھنے کا دو ر ختم ہو چکا ہے ۔وزیرمالیات نے خط میں لکھا ہے کہ اگر سو ئٹزر لینڈ اطلاع دینے کے لئے تیار نہیں ہوتاہے تو ہندوستان جی ۔۲۰ اور دوسرے بین الاقوامی اسٹیجوں پر اس پر پابند ی عائد کرنے کی اپیل کر سکتاہے ۔