سیاہ مرچ کا استعمال موٹاپا کم کرنے میں مفید ہے۔ سیاہ مرچ کی افادیت کے حوالے سے یونیورسٹی آف سیجونگ کی ایک تحقیق کے مطابق سیاہ مرچ میں وہ جزو جو سیاہ مرچ کو سونگھنے پر آپ کو چھینک لا سکتا ہے موٹاپے سے بچائو میں بھی معاون ہوتا ہے۔ سائنسدانوں نے مذکورہ جز وکو پیپرائن کا نام دیا ہے اور کہا ہے کہ پیپرائن انسانی بدن م
ں چکنائی کو جمنے سے روکتا ہوا چکنائی کو نئے خلیئے بنانے سے باز ر کھتا ہے جبکہ یہی جز موٹاپے اور اس سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے علاج کیلئے قدرتی دوا کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ سیاہ مرچ کا پودا کے اجزاء ہیضہ، اسہال اور معدہ کی بیماریوں کے علاج کیلئے صدیوں سے استعمال ہو رہا ہے اور سائنسدانوں کے مطابق کالی مرچ خون کی نسوں میں جا کر اپنا کام دکھاتی ہے اس لئے یہ خون میں چین ری ایکشن قائم کرتی ہے جو موٹاپے کے خلیوں کی تشکیل پر کڑی نظر رکھتا ہے