ممبئی ۔(وارتا) کے ایک اورتاریخی فیصلے نے سیاہ دولت کو سفید کرنے اور ٹیکس چوری کے شبہات میں دو الگ الگ معاملوں میں ۲۶۰کمپنیوں ؍افرادکے شئر بازار میں کاروبار کرنے پر پابندی لگادی ہے ۔ اس سے قبل سیبی نے اسی ہفتے ایک دیگر فیصلے میں جرمانہ کی ادائیگی نہ کرنے کے الزام میں پہلی بار ایک ڈیفالٹر کو جیل بھیج دیا تھا ۔ پہلا معاملہ فرسٹ فاننشیل سرویس سے متعلق ہے جس میں ۱۵۲ملزمین پر پابندی لگائی گئی ہے ۔ اس میں اپریل ۲۰۱۲سے مارچ ۲۰۱۴تک کاروبار شبہات کے دائرے میں ہے ۔ دوسرا معاملہ ریڈ فورڈ گلوبل سے متعلق ہے۔ جس کے۱۰۸افراد کے ذریعے جنوری ۲۰۱۳سے کئے گئے کاروبار سیبی کے شبہ کے دائرے میں ہیں۔ سیبی کے مطابق ان ۲۶۰ملزمین کے شیئر بازار میں کسی بھی قسم کے کاروبار کرنے اور براہ راست اور بالواسطہ طور سے شیئر وں کی خریدو فروخت پر فوری پابندی لگادی ہے ۔ اس کے علاوہ دونوں معاملات کی خود ہی تفصیلی جانچ کرنے کے ساتھ ای ڈی اور انکم ٹیکس محکمہ سمیت دیگر متعلقہ محکموںکو بھی جانچ کے لئے یہ معاملے بھیجے جائیں گے ۔