سیب بہت مشہور اور مزے دار پھل ہے اس پھل میں بہت خوبیاں ہیں یہ ایک بہت طاقت دینے و الی غذا اور صحت بحش دوا ہے ذائقے کے لحاظ سے بھی اس کی کئی قسمیں ہوتی ہیں بعض قسموں کے سیب کھٹے میٹھے اور بعض کھٹے ہوتے ہیں۔ عام طور پر اچھی قسم کا سیب میٹھا ہوتا ہے۔ جنگلی سیب اکثر کھٹا یا ہلکا کھٹا ہوتا ہے کشمیری سیبوں کی کم و بیش پچاس قسمیں ہیں۔ سیب کس قدر مفید ہے اس کا اندازہ اس بات سے کیا جاسکتا ہے کہ اگر روزانہ صبح نہار منہ ایک یا دو سیب کھا کر دودھ پی لیا جائے تو چند ہی دنوں میں صحت قابل رشک ہوجائے گی، جلد کا رنگ نکھر جائیگا ،چہرے پر سرخی چھانے لگے گی اور تمام کمزوریاں دور ہوجائیں گی۔سیب میں پروٹین آئرن فاسفورس حیاتین خاص طور پر وٹامن سی اور بہت سے دوسرے ے مفید اجزاء شامل ہیں سیب بہت سی بیماروں کا قدرتی علاج بھی ہے جگر کا فعل تیز کرتا ہے دل و دماغ کو قوت دیتا ہے خشک کھانسی کیلئے شیریں سیب از حد مفید ہے بھوک بڑھانے اور معیادی بخار کیلئے بہترین ہے۔ اگر سیب کو اپنی خوراک کا ایک مستقل جزو بنالیاجائے تو انسان صحت مند رہتا ہے سیب کے درخت کے پتوں کا رس ہر قسم کے زہر کا تریاق ہے بچھو کے کاٹے پر اگر سیب پیس کر لگایا جائے۔
اور ساتھ کھلا بھی دیا جائے تو فورا ا?رام ا?جاتا ہے۔ تازہ سیب کا استعمال صحت کو بحال اور خون صاف کرتا ہے۔ سیب کا مربہ، سیب کی گلقند، سیب کا حلوہ ،سیب کا شربت اور سیب کا عرق بھی بہت مفید ہیں۔