اجزا۔
سیب ایک کلو
نمک ملا ہوا پانی حسب ضرورت
چینی چار کپ
زعفران ایک چائے کا چمچ
الائچی دو چائے کے چمچ
عرق گلاب حسب ضرورت
ترکیب۔
پہلے سیب کو ڈیڑھ چائے کا چمچ نمک ملے پانی میں دس سے پندرہ منٹ تک ڈال دیں۔
اس کے بعد سیب کو نمک ملے پانی سے نکال کر صاف پانی میں ڈال کر صاف کر لیں۔
پھر پین میں پانی ڈال کر سیبوں کو ہلکی آنچ پر ابالیں۔
پھر زعفران کو تھوڑے سے پانی میں ڈال کر مکس کر لیں۔
اور سیب جب گل جائے تو اس میں زعفران بھی ڈال دیں اور تھوڑی دیر پکنے دیں۔
پھر چینی ڈال دیں اور اس کو تقریبا تیس سے چالیس منٹ تک پکنے دیں۔
پھر اس کو چولہے سے اتار دیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔
اگلے دن پھر اس کو گرم کریں اور پھر ٹھنڈا کر لیں۔
اس عمل کو تین دن تک کرتے رہیں۔
اس کے بعد اس میں الائچی اور عرق گلاب ڈال کر سرو کریں۔