نیو یارک: تیزی سے بڑھتے وزن اور کولیسٹرول کی سطح میں اضافے سے پریشان افراد کے لیے خوش خبری ہے کہ روزانہ 4 سیب اپنی غذا میں شامل کر کے وہ ان مسائل سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔ ایک حالیہ تحقیق کے مطابق 6 ماہ تک روزانہ 75 گرام سیب کھانے سے خون میں کولیسٹرول کی سطح میں ایک چوتھائی کمی ہو سکتی ہے جس سے دل کے دورے اور فالج کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق سیب کے استعمال سے کھانے کی اشتہاء میں کمی ہوتی ہے جس کے ذریعے بڑھتے ہوئے وزن پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیب کے علا وہ خوبانی، گاجر، کینو اور نارنگی بھی صحت کے لیے نہایت مفید ہیں جنہیں روزانہ کی غذا کا لازمی حصّہ بنانا چاہیے