گورکھپور(نامہ نگار)۔جموںکشمیر کے سیلاب زدہ علاقوںمیں پھنسے ہوئے لوگوں کی اطلاع کیلئے ضلع انتظامیہ نے کلکٹریٹ کیمپس میں قدرتی آفات مرکز کے زیرانتظام کنڑول روم قائم کیا ہے ۔مذکورہ مرکز چوبیس گھنٹے کام کرے گا۔ لوگ کنڑول روم کے نمبر 0551.2201796پر کسی وقت بھی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ رنجن کما ر نے اس سلسلے میں بتایا کہ اے ڈی ایم شہر کو قدرتی آفات مرکز کاانچارج نامزد کیا گیا ہے ۔ان کا موبائل نمبر 9454416211ہے ۔اس کے علاوہ حکومت کے ذریعہ قائم کئے گئے سیل میں اشوک کمار سنگھ چیف افسر فرقہ وارانہ کنڑول سیل وزارت داخلہ اترپردیش حکومت ،لال بہادر شاستری
بلڈنگ لکھنؤ کو نامزد کیا گیا ہے ۔ جنکافیکس نمبر 0522-2238409-2238407ہے ۔