نئی دہلی (وارتا) سیلاب سے متاثر جموں و کشمیر میں راحت کے کاموںمیں مدد کیلئے الیکٹرانک آلات بنانے والی کوریائی کمپنی سیمسنگ الیکٹرانکس اور گاڑیاں بنانے والی کمپنی مہندرا اینڈ مہندرا نے وزیر اعظم قومی راحت فنڈ میں بالترتیب تین کروڑ روپئے اور دو کروڑ روپئے کی رقم دی ہے۔ وزیر اعظم دفتر نے آج یہاں بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے قدرتی آفت کی اس گھڑی میں کمپنیوں کی پہل کی تعریف کی ہے۔ دوپہیہ گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی ٹی وی ایس موٹر نے
بھی کشمیر کے سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات دستیاب کرانے کے لئے کم
پنی کی سی ایس آر سرگرمیوں کا نظم سنبھالنے والے شری نواسن سروسز ٹرسٹ نے چنئی کے شری رام چندر میڈیکل کالج اور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے اتحاد کیا ہے۔ کمپنی نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ سیلاب کے کم ہونے کے بعد کشمیر کے لوگوں کو طبی امداد کی ضرورت ہوگی۔وہاں لاکھوں لوگوں کو انٹی بائیوٹک اور عام دواؤں کی ضرورت ہوگی۔ اس کے پیش نظر اس نے ایک کروڑ روپئے کی طبی امداد فراہم کرانے کیلئے یہ اتحاد کیا ہے۔ اس کے تحت میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ۴۰ ڈاکٹروں کا دستہ اور تیس لاکھ روپئے کی دوائیں کشمیر روانہ کرے گا۔اس نے کہاکہ دوائیں نئی دہلی میں فوجی افسران کو فوری طور پر بھیجی جارہی ہیں تاکہ ڈاکٹروں کے
دستے کشمیرپہنچنے پر علاج کے لئے انہیں مل سکیں۔