حیدرآباد:آندھراپردیش کے ضلع وشاکھا پٹنم میں سیمسنگ سروس سنٹر میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ۔ ستیم پیٹ میں واقع اس سنٹر میں شارٹ سرکٹ کے سبب آگ لگ گئی جس کے سبب سروسنگ کیلئے لائے گئے ریفریجریٹرس جل کر مکمل طور پر خاکستر ہوگئے ۔
کمپنی کے ذمہ داروں نے بتایا کہ اس واقعہ میں 20لاکھ روپئے کا نقصان ہوا ۔ مقامی افراد نے بتایا کہ سروسنگ سنٹر سے اچانک آگ کے شعلے بھڑک اٹھے ۔اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے اہل کار وہاں پہنچے اور آگ کے شعلوں پر کافی جدوجہد کے بعد قابو پایا ۔ اس واقعہ سے اس سنٹر سے متصل مکانات میں رہنے والے افراد خوف زدہ ہوگئے ۔