برلن: سیمسنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ نے برلن میں منعقدہ آئی ایف اے ۲۰۱۵ءنمائش میں ’انٹرنیٹ آف تھنگز‘کومتعارف کرادیا جو بجلی کی بندش پر بھی ۱۰گھنٹے کام کر سکتا ہے۔۹ستمبرتک برلن میں جاری رہنے والی نمائش میں سیمسنگ نے دیگرمختلف مصنوعات کوبھی ڈسپلے پررکھا ہے جس میں صارفین گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔
سام سنگ الیکٹرانکس کے چیف مارکیٹنگ آفیسرڈاکٹر ڈبلیو پی ہانگ نے کہا ہے کہ سیمسنگ کیلئے آئی ایف اے نمائش مکمل طورپر انٹرنیٹ آف تھنگزکے بارے میں ہے۔ہمیں یقین ہے کہ آئی او ٹی کنزیومر الیکٹرانکس کی دنیا میں انقلاب برپا کردیگا اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم لوگوں کو آگاہ کریں کہ ہم نے ایک سال میں کتنی پیشرفت کی ہے۔سیمسنگ ا سمارٹ تھنگزنے آئی او ٹی آلات کو استعمال کرنے اور انہیں عالمی سطح پرتوسیع دینے کیلئے زیادہ طاقتور اور آسان نئی لائن اپ میں شروع کی ہے۔نیا سیمسنگ اسمارٹ تھنگز ہب ، سینسرز اور اپ ڈیٹڈ موبائل ایپلی کیشن امریکہ میں بھی لانچ کر دی گئی ہے جبکہ اگلے ہفتے برطانیہ میں اس کی نمائش ہوگی اور بعد ازاں ۲۰۱۶ میں پورے یورپ میں اس کی نمائش کی جائیگی۔سیمسنگ ا سمارٹ تھنگز ہب ویڈیو کا پروسیسر انتہائی طاقتور ہے جوویڈیومانیٹرنگ کوفعال بناتا ہے اور یہ بیٹری بیک اپ پرمشتمل ہے جو بجلی کی بندش کی صورت میں بھی10 گھنٹے تک کام کرسکتا ہے۔