کراچی: سیمسنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ نے سیمسنگ گلیکسی نوٹ سیریزکی توسیع کے ذریعے نیا اسمارٹ فون گلیکسی نوٹ ۴ اور گلیکسی نوٹ ایج متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ سیمسنگ الیکٹرانکس کے موبائل اینڈ آئی ٹی کمیونیکیشن کے سی ای او اور سربراہ جے کے شن نے کہا ہے کہ گلیکسی نوٹ سیریز نے ٹیکنالوجی کی صنعت میں غیر معمولی جدت کا اشارہ اوراس کے بڑے سکرین سائز اور معروف ایس پین ٹیکنالوجی میںا سمارٹ فون کلچر میں ایک نئے معیار کا آغاز کیا ہے۔ سیمسنگ نے نئے سیمسنگ گلیکسی نوٹ ۴ کے تعارف کے ساتھ تمام جدید ترین ٹیکنالوجی کو یکجا کر کے اب تک کے سب سے بہتر نوٹ تجربے کو سامنے لایا ہے۔ گلیکسی نوٹ ۴ ایک بے مثال گلیکسی موبائل تجربے کے سیمسنگ ورثے کو قبول کرتا ہے۔ اس کا غیر معمولی ۷ء۵ انچ کواڈایچ ڈی سپر ایمولڈ ڈسپلے گہرے کنٹراسٹ، بہتربصری زاویہ اور فوری رسپانس کے ساتھ واضح اور زیادہ شفاف تصویر بناتا ہے۔ اس کے بڑی سکرین کی وجہ سے صارفین مکمل، سپلٹ یا پاپ اپ سکرین کے ساتھ ان کی ایپلی کیشنز تک رسائی کا انتخاب اور آسانی سے ایک صاف سوائپ کے ذریعے سکرین پر ایپلی کیشنزکی سائز اور پوزیشننگ کو بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔ گلیکسی نوٹ ۴، ۱۶ میگا پکسل ریئر اور۹۴ء۱ ایف کے ساتھ ۷ء۳ میگا پکسل فرنٹ کیمرے سے لیس ہے جو ڈیفالٹ ۹۰ ڈگری شوٹنگ فراہم کرتا ہے۔ سیمسنگ گلیکسی نوٹ ۴، ایس پین خاص طور پر عام صارفین اور ہر روز موبائل ڈیوائس استعمال کیلئے بنیادی آلہ کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔
یہ نیا ایس پین زیادہ فطرتی برش ایفکت کے ساتھ مستند پین تجربہ فراہم کرتا ہے۔