نئی دہلی (بھاشا) انجینئرنگ کمپنی سیمینس لیمیٹڈ کو وارانسی کے ڈیزل لوکو موٹیو ورکس سے ۴۵۰کروڑ روپے کے آلات کے فراہمی کا آڈر ملا ہے ۔ سیمنس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیمنس لیمیٹڈ کے موبائل میکینیکل شعبہ کو ہندوستانی ریل کے ڈیزل لوکو موٹیو و
رکس سے ریل انجن آلات کے لئے تقریباً ۴۵۰کروڑ روپے کے ۳آڈر حاصل ہوئے ہیں ۔ ڈیزل لوکو موٹیوورکس وارانسی میں ہندوستانی ریل کی تعمیراتی اکائی ہے۔ وہاں سالانہ ۳۰۰ ڈیزل ۔الیکٹرک بنائے جاتے ہیں ۔