ابھی چمپئن لیگ سے باہر ہونے کے صدمے سے نکل بھی نہیں پائی تھی کہ ہفتہ کو اسے گریناڈا کے ہاتھوں لا لیگا میچ میں 0-1 سے غیر متوقع شکست کا سامنا کرنا پڑا جس سے اس کے چھ سال میں پانچویں بار یہ خطاب جیتنے کی امیدوں کو جھٹکا لگا ہے۔ دنیا کے بہترین کلبوں میں سے ایک بارسلونا کو یورپ کے ایلیٹ کلب کمپٹیشن چمپئن لیگ میں بدھ کو ایٹلیٹکو میڈرڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی تھی۔ ٹیم کو امید تھی کہ گریناڈا کے خلاف جیت ٹیم کے لئے حوصلہ بڑھانے کا کام کرے گی لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔ بارسلونا اگر یہ میچ جیت جاتاتو اس کے سب سے اوپر پر چل رہے ایٹلیٹکو سے دو پوائنٹس زیادہ ہو جاتے۔ لیکن گریناڈا نے بارسلونا کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
بارسلونا نے شروع میں سست کھیل دکھایا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گریناڈا کے لئے یاسین براہمی نے 16 ویں منٹ میں گول کیا۔ حالانکہ اس کے بعد پورے میچ میں بارسلونا کا دبدبہ رہا لیکن گریناڈانے اپنا قلعہ بچائے رکھتے ہوئے میچ جیت لیا۔ ایٹلیٹکو کو اتوار کو گیٹاپک کے ساتھ کھیلنا ہے جس پر جیت کے بعد اس بارسلونا سے چار پوائنٹس زیادہ ہو جائیں گے۔ بارسلونا کے حریف کلب ریال میڈرڈ نے ہفتہ کو المیرکا کے خلاف 4-0 سے جیت درج کی اور اس کے ایٹلیٹکو کے برابر پوائنٹس ہو گئے ہیں۔
بارسلونا کی ایک ہفتے میں یہ مسلسل دوسری شکست ہے اور اس کے ساتھ ہی ٹیم کے ارجیٹناکوچ گیرارڈو مارٹنو پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔ لا لیگا چمپئن شپ کی دوڑ میں تیسرے نمبر پر کھسک چکی اس ٹیم کو اب فائنل میں پہنچنا ہے تو اسے معجزانہ کارکردگی کرنا ہوگا۔