آکلینڈ۔ جنوبی افریقہ کے مایوس کپتان اے بی ڈیولیرس نے عالمی کپ کے دلچسپ سیمی فائنل مقابلے میں نیوزی لینڈ سے ملی شکست اور ایک بار پھر ٹیم کو فائنل تک نہ پہنچانے کے لئے اپنی اہم وقت پر کی گئی غلطیوں کے لئے خود کو ذمہ دارٹھہرایا ہے ۔جنوبی افریقہ نے بارش سے متاثرہ میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 43 اوور میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 281 رنز بنائے ، جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کو 298 کا نظر ثانی ہدف ملا۔ ڈیولیرس کوری اینڈرسن کو رن آؤٹ کرنے میں چوک گئے ۔اینڈرسن اس وقت 33 کے اسکور پر تھے اور انہوں نے گرانٹ ایلیٹ کے ساتھ 103 رن کی شراکت کرتے ہوئے 25 رن اور بنائے ۔ایلیٹ نے گیل اسٹین کی گیند پر چھکا مار کر فائنل میں پہنچنے کے جنوبی افریقہ کے خواب کو توڑ دیا۔ڈیولیرس نے کہا کہ ان کی ٹیم نے خود کی غلطیوں کی بھاری قیمت چکائي ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس موقع تھا بالخصوص میچ کے دوسرے ہاف میں، لیکن ہم اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکے اس لئے یہ کہنا مشکل ہے کہ میں کیسا محسوس کر رہا ہوں۔ظاہر ہے کہ یہ درد دینے والا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بہت سارے لوگ ہماری حمایت کر رہے تھے ۔ان سب کے بارے میں سوچ کر دکھ ہوتا ہے ۔ہم اس ٹرافی کو اپنے گھر لانا چاہتے تھے ۔میں نے کیچ کرنے کی پوری کوشش کی۔ میں اسے بدقسمتی نہیں ٹھہرا سکتا لیکن ہاں جب لگتا ہے کہ وہ غلطی ہمیں بھاری پڑی تو برا لگتا ہے ۔
NNNN