ناگپور۔بڑے ناموں کی غیرموجودگی کے درمیان 60 ویں قومی چمپئن شپ میں 300 سے زیادہ مرد مکہ باز خطاب کیلئے بھڑیں گے اس مقابلے کا انعقاد دو سال سے بھی زیادہ عرصہ بعد کیا جا رہا ہے۔اولمپکس کے سابق کانسے کا تمغہ فاتح وجیندر سنگھ 75 کلوگرام، گزشتہ ایشیائی چمپئن شیو تھاپا 52 کلوگرام اور سینئر مکہ باز اکھل کمار 60 کلوگرام نے قومی چمپئن شپ میں حصہ نہیں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان تینوں کا اگرچہ مقابلہ میں حصہ نہیں لینا حیرانی بھرا نہیں ہیں کیونکہ ٹورنامنٹ میں زیادہ تر ابھرتے ہوئے مکہ باز ہی حصہ لے رہے ہیں۔
یہ ٹورنامنٹ کافی اہم ہے کیونکہ بین الاقوامی باکسنگ یونین کے ہندوستان پر لگی پابندی ہٹانے اور باکسنگ انڈیا کو ملک میں کھیل کے آپریشن کیلئے نئے یونین کے طور پر تسلیم کرنے کے بعد یہ پہلا ٹورنامنٹ ہے۔باکسنگ انڈیا کے بیان کے مطابق ٹورنامنٹ میں 34 ٹیموں کے 324 مکہ باز حصہ لیں گے۔ یہ ٹورنامنٹ کیرل میں 31 جنوری سے شروع ہو رہے قومی کھیلوں منتخب ٹرائل بھی ہے۔چودہ جنوری کو اختتام ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں 40 تمغے داؤ پر لگے ہوں گے۔ باکسنگ انڈیا کے صدر سندیپ نے کہاملک میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے اور یہ ٹورنامنٹ صلاحیت تلاش کرنے کے لحاظ سے کافی اہم ہے۔ اس سے ہمیں باکسروں کی شناخت اور بنچ اسٹریتھ کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔باکسنگ انڈیا کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ سے مستقبل کے ستاروں کی پہچانے کرنے میں مدد ملے گی۔