سیتاپور۔(بھاشا)ریاست کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کادعویٰ کرنے والے’ ایگزٹ پول‘کو غلط قراردیتے ہوئے کہاکہ یہ شیئر بازار کے سینسکس کو بڑھانے کا ایک ذریعہ ہے۔
سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی رام پال راج ونشی کی رہائش گا ہ پر ایک تقریب کے دوران وزیراعلیٰ نے کہاکہ ایگزٹ پول کے ذریعہ جو انتخابی نتائج دکھائے جارہے ہیں اسی کی وجہ سے سینسیکس میں اضافہ ہورہاہے۔کیونکہ انتخابات میں بہت سے لوگوں نے پیسے لگارکھے ہیں۔
اورسینسکس بڑھانے کے اس کھیل میں نہ جانے کتنے منافع حاصل کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہمیں معلوم ہے کہ سروے درست نہیں ہیں اس لئے نتائج کا انتظار کرناضروری ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم نے کہاتھا کہ گجرات ماڈل اورآرایس ایس اوربجرنگ دل کا ہے اوریہ ثابت بھی ہوگیاہے۔
انہوںنے کہاکہ مودی اوربی جے پی کے تمام لیڈرانتخابات کے بعد آرایس ایس کے لیڈران سے ملنے کے لئے گئے ہیں۔اس سے قبل وزیراعلیٰ نے سوشل نٹ ورکنگ سائٹ فیس بک پر لکھاتھا کہ لوہیا نے ایک مرتبہ کہاتھا کہ انتخابات ہمیشہ ایک تہوارہوتے ہیں اورمیں نے اس سفر کالطف اٹھایاہے اوراب مجھے انتخابات کا انتظارہے۔
ایگزٹ پول نتیجے نہیں ہوتے ہیں اوروہ درست بھی نہیں ہوتے ہیں۔
میں حقیقت کا انتظارکرنے میں یقین رکھتا ہوں۔