ممبئی (بھاشا)ہندوستانی شیئر بازار کے سلسلے میں مثبت رجحانظاہر کرتے ہوئے ایف آئی آئی نے دسمبر ۲۰۱۳ میں ختم ہوئی سہ ماہی کے دوران سینسکس کی ۲۱ کمپنیوں میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے ۔ ان کمپنیوں میں ٹی سی ایس ، انفوسس ، ریلائنس انڈسٹریز اور ایچ ڈی ایف سی بینک شامل ہیں ۔ اہم کمپنیوں میں حصہ داری کے طریقے کے مطابق ہندوستانی شیئر بازار وں میں اہم کردار ادا کرنے والے ایف آئی آئی نے اکتوبر ۔ دسمبر سہ ماہی کے دوران سینسکس کی تیس میں سے اکیس کمپنیوں نے اپنی حصہ داری میں اضافہ کیا۔ سہ ماہی کے دوران ایف آئی آئی نے جن دیگر کمپنیوں نے اپنی حصہ داری میں اضافہ کیا ہے ۔
ان میں بجاج آٹو ، بھیل ، او این جی سی ، گیل ، ٹاٹا پاور ، سیسا اسٹرلائٹ ، ہیرو موٹو کارپ ،ٹاٹاموٹرس ، ماروتی ، ہنڈالکو، آئی سی آئی سی آئی بینک ، ایچ ڈی ایف سی ، وپرو ، ڈاکٹر ریڈیز لیب اور مہندرااینڈ مہندرا شامل ہیں ۔ حالانکہ ایف آئی آئی نے اس دوران ہندوستان یونیلیور ، آئی ٹی سی کول انڈیا ، ایس بی آئی ، این ٹی پی سی ، بھارتی ایئر ٹیل اور ایکسس بینک نے اپنی حصہ داری کم کی ہے ا س کے علاوہ سپلا اور سن فارماسیوٹیکلس میں حصے داری کے تازہ اعداد وشمار دستیاب نہیں ہیں۔