نئی دہلی(بھاشا) سینسکس میں سرِ فہرست دس کمپنیوں میں سے ۶کمپنیوں کے بازار سرمایہ (مارکیٹ کیپ) میں گذشتہ ہفتہ ۱۸۶۹۹کروڑ روپئے کی گراوٹ آئی اس میں سب سے زیادہ ریلائنس انڈسٹریز متاثر ہوئی۔ گذشتہ ہفتہ شیئر بازار کمزور رہا۔ سینسکس اس سے قبل ہفتہ کے مقابلے ۲۵ء۱فیصد نیچے آیا اس دوران سرِ فہرست دس کمپنیوں میں سے جن چھ کمپنیوں کے بازار سرمایہ میں گراوٹ درج کی گئی ان میں آئی ٹی سی، کول انڈیا لمیٹڈ اور ایس بی آئی شامل ہیں۔ دوسری طرف دو مئی کو ختم ہوئے ہفتہ کے دوران ٹی سی ایس، او این جی سی، انفوسس اور ایچ ڈی ایف سی کے بازار سرمایہ میں اضافہ ہوا۔ دس کمپنیوں میں سے سب سے زیادہ نقصان میں ریلائنس انڈسٹریز رہی۔ اس کا بازار سرمایہ ۶۱۶۵کروڑ روپئے کم ہو کر ۳۰۰۰۵۰کروڑ روپئے رہا۔ کول انڈیا کا بازار سرمایہ ۲۸۷۴کروڑ روپئے کم ہو کر ۱۸۶۶۴۸کروڑ روپئے ، ایس بی آئی کا بازار سرمایہ ۲۷۸۹کروڑ روپئے کم ہو کر ۱۵۲۷۳۳کروڑ روپئے اور آئی ٹی سی کا ایم کیپ ۲۷۴۴کروڑ روپئے گھٹ کر ۲۷۰۵۲۷کروڑ روپئے رہا۔ایچ ڈی ایف سی بینک کا بازار سرمایہ ۲۱۱۳کروڑ روپئے
کم ہو کر ۱۷۲۱۱۸کروڑ روپئے جبکہ آئی سی آئی سی آئی بینک کا ایم کیپ ۲۰۱۴کروڑ روپئے کم ہو کر ۱۴۴۵۷۸کروڑ روپئے رہا۔ اس کے برعکس او این جی سی کی بازار حیثیت ۶۶۳۱کروڑ روپئے بڑھ کر ۲۸۱۵۶۱کروڑ روپئے جبکہ انفوسس کی بازار حیثیت ۲۶۱۶کروڑ روپئے بڑھ کر ۱۸۴۸۹۲کروڑ روپئے ہو گئی۔ایچ ڈی ایف سی کا بازار سرمایہ ۲۴۵۰کروڑ روپئے بڑھ کر ۱۴۱۷۰۳کروڑ روپئے ہو گیا۔