ممبئی:خام تیل کے ستمبر 2003 کے بعد کی نچلی سطح پر پھسلنے سے دیگر ایشیائی بازاروں کے ساتھ آج گھریلو شیئربازاروں میں بھی زبر دست گراوٹ دیکھی گئی۔بی ایس ای کا سنسیکس ایک وقت 480 پوائنٹس سے زیادہ گرکر 24000 پوائنٹس سے نیچے 23998.65 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ تاہم، بعد میں یہ 1.89 فیصد یعنی 463.20 پوائنٹس پھسل کر 24016.64 پوائنٹس پر رہا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 1.86 فیصد یعنی 138.25 پوائنٹس گرکر 7296.85 پوائنٹس پر رہا۔سینسیکس کی 30 میں سے 26 کمپنیوں میں گراوٹ درج کی گئی۔ بی ایس ای کے گروپوں میں میٹل اور توانائی میں سب سے زیادہ گراوٹ درج کی گئی۔ دیگر تمام گروپ بھی سرخ نشان میں رہے ۔