ممبئی: امریکی سنٹرل بینک فیڈرل ریزرو کے سود کی شرحوں میں اضافہ کی امیدیں کم ہونے سے حوصلہ پاکر غیرملکی سرمایہ کاروں کی زبردست خریداری کی بدولت آج ہفتہ کے پہلے دن سینسیکس 428 پوائنٹ اور نفٹی نے 118 پوائنٹ کی چھلانگ لگائی۔ایشیائی بازاروں کی تیزی سے دن کے درمیانی کاروبار میں بی ایس ای کا 30 شے ئروں والا سینسیکس 428.39 پوائنٹ یعنی 1.63 فیصد کے اضافہ کے ساتھ پانچ ہفتے میں سب سے اونچی سطح 26649.34 پوائنٹ پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای)118.3 یعنی1.49 فیصد کے اضافہ کے ساتھ 8000 پوائنٹ کے پار 8069.20 پوائنٹ پر پہنچ گیا۔