کانپور: سینٹر ل اسکول کیمپس کے کمرے میں اےک ٹیچر نے پھانسی لگا کر جان دے دی ۔ خاتون کے پاس سے ایک خود کشی نامہ ملا ۔ آبائی طور سے ہردوئی کی رہنے والی سیما سنگھ کانپور دیہات کے ماٹی واقع کے وی اسکول میں پرائمری ٹیچر تھی۔ گزشتہ پانچ برسوں سے اسکول میں ٹیچر کے عہدے پر تعینات تھے۔ اور اسکول کے احاطے میں ہی رہتی تھی منگل کی صبح جب وہ اپنے کلاس میں بچوں کو پڑھانے کےلئے نہیں پہنچی تو دوسری ٹیچر انہیں بلانے کے لئے گئی اواز دینے پر دروازنہ نہیں کھلا۔ ٹیچر کو شک ہونے پر روشن دان سے کمرے میں جھانکا تو سیما کی لاش پنکھے کے کنڈے سے لٹکی دیکھ کر اس کے ہوش اڑ گئے۔ ٹیچر کی خود کشی سے اسکول میں افرا تفری مچ گئی۔
اطلاع پولیس کو دی گئی موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو نیچے اتار ا اور فورنسک ٹیم کو بلوایا ٹیم نے تفتیش کے دوران ایک خود کشی نامہ پایا جس میںلکھا تھا کہ میں اپنے کنبہ سے بہت پیار کرتی ہوں میں اپنے کنبہ کو دکھ نہیں پہنچانا چاہتی تھی لیکن میں بہت طویل عرصہ سے ذہنی طور پر پریشان ہوں۔میںاپنی تکلیف اب مزید برداشت نہیں کر سکتی ۔ ٹیم نے ثبوت جمع کرتے ہوئے لاش پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دی۔ چوکی انچارج نے بتایاکہ واردات کی اطلاع متوفیہ کے کنبہ کو دے دی گئی ہے۔