نئی دہلی، 30 دسمبر (یو این آئی) دہلی میٹرو ریل کارپوریشن نے آج فیز III کی سینٹرل سکریٹریٹ ۔ کشمیری گیٹ راہ داری پر سینٹرل سکریٹریٹ ۔ منڈی ہاوس سیکشن پر آزمائشی طور سے ریل چلائی ۔سینٹرل سکریٹریٹ منڈی ہاوس سیکشن مارچ 2014 سے مسافروں کے لئے کھول دیا جائے گا ۔ اس سیکشن کے کھلنے سے راجیو چوک میٹرو اسٹیشن پر زبردست بھیڑ بھاڑ کم کرنے میں کافی مدد ملے گی کیونکہ بلولائن (دوارکا ۔ نوئیڈا ویشالی) اور وائیولیٹ لائن (سینٹرل سکریٹریٹ بدر پور ) پر سفر کرنے والے مسافروں کو سینٹرل سکریٹریٹ اور راجیو چوک پر دو بار ٹرین بدلنے کی بجائے منڈی ہاوس میں برائے راست ٹرین بدلنے کی آسانی حاصل ہوگی ۔