لاہور۔ چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ ہونے والے پی سی بی کے انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیرمین پی سی بی تقرری کیس کی سماعت جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی۔ سماعت کے دوران چیرمین پی سی بی نے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ وہ چیرمین بی سی بی کے عہدے سے استعفیٰ دے رہے ہیں اور آئندہ ماہ چیرمین کے لئے ہونے والے انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف انھیں بی سی بی کے بورڈ آف مینیجمنٹ کا ممبر بنا رہے ہیں۔ جسٹس ثاقب نثار کا ریمارکس دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے سامنے وزیراعظم کے اختیارات کا معاملہ نہیں، ہم دیکھیں گے کہ پی سی بی کے پیٹرن ان چیف نے اختیارات کا ناجائز استعمال تو نہیں کیا۔عدالت کا اپنے ریمارکس میں مزید کہنا تھا کہ چیرمین پی سی بی کا معاملہ ادارے کی خود مختاری کا ہے، جو مرضی چیرمین بنے کوئی غرض نہیں، اگر پی سی بی آئین قابل تعریف اور تمام فریق مانتے ہیں تو آخر مسئلہ کیا ہے۔ دیکھنا ہے کہ چیرمین کی تعیناتی اور معطلی کے اقدامات کیوں ہوئے۔ دورہ سری لنکا کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ گزشتہ روز بھی قذافی اسٹیڈیم میں جاری ہیجبکہ آئی ڈی پی کے میچ میں شرکت کرنے والے دونوں کھلاڑیوں یونس خان اور عمر اکمل نے بھی تربیتی کیمپ جوائن کر لیا۔ کاؤنٹی کرکٹ میں مصروف قومی ٹیم کے آف اسپنر سعید اجمل اور فاسٹ باؤلر جنید خان آج کیمپ جوائن کرینگے۔ گزشتہ روز تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں نے اسپن بائولنگ کوچ مشتاق احمد، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور فیلڈنگ کوچ گرانٹ لیوڈن کی زیر نگرانی پہلے سیشن میں بھر پور ٹریننگ کی۔ کھلاڑیوں نے رننگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ اور باؤلنگ کی بھی پریکٹس کی اور نیٹ میں طویل بیٹنگ سیشن میں حصہ لیا جبکہ رات کے سیشن میں فٹنس بہتر بنانے کیلئے خصوصی مشقیں کیں۔ ادھر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے منیجر اور چیف سلیکٹر معین خان نے کہا ہے کہ نظم و ضبط پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، ٹیم کے ڈریسنگ روم میں میری موجودگی سے کھلاڑیوں پر دباؤ کی بات درست نہیں، وقار یونس اور میرا کام الگ ہے، اچھی ہم آہنگی کے ساتھ ٹیم کو چلائیں گے، سری لنکا کے دورے میں ٹیم کی سمت کا اندازہ ہو جائے گا۔ معین خان نے کہا کہ وہ سخ
ت گیر نہیں بلکہ دوستانہ ماحول میں کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہر کوئی اپنی مرضی کرے گا، جس نے بھی قوانین کی خلاف ورزی کی، وہ سزا سے نہیں بچے گا۔ معین خان نے کہا کہ آئندہ ماہ دورہ سری لنکا بہت اہم ہے، دورے میں ٹیم کی سمت کا اندازہ ہو جائے گا۔