چارلسٹن ۔دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی سرینا ولیمز کو دوسرے راؤنڈ میں شکست دینے والی جانا سیپیلووا نے چارلسٹن ٹینس ٹورنامنٹ میں شاندار فارم جاری رکھتے ہوئے فائنل میں داخل ہوگئیں۔جہاں ان کا سامنا آندریا پیتکووچ سے ہوگا۔سلوواکیہ کی 78 ویں رینکنگ کی 20 سالہ سیپیلووا نے 17 سالہ سویٹزر لینڈ کی کوالیفائر ب
یلڈا بینسچ کو 6-4 ، 5-7 ، 7-6 ( 9-7 ) سے شکست دی۔جرمنی کی سابق سب سے اوپر 10 میں رہ چکی کھلاڑی پیتکووچ مسلسل کئی بارزخمی ہونے کے بعد پھر سے درجہ بندی میں واپسی کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔انہوں نے چھٹی ترجیحی کینیڈا کییوجنی بکارڈ کو 1-6 ، 6-3 ، 7-5 سے شکست دی ۔وہیںدفاعی چمپئن سرینا ولیمز کے دوسرے ہی راؤنڈ سے باہر ہونے کے بعد اس مرتبہ ایونٹ کو نئی چمپئن ملے گی، جس کیلیے ایوگنی بوچارڈ اور سلواکین کھلاڑی جینا سیپلووا کا نام نمایاں ترین ہے، جینا نے دوسرے راؤنڈ میں سرینا ولیمز کو ٹھکانے لگانے کے بعد تیسرے مرحلے میں روسی حریف الینا ویسنینا کا قصہ تمام کیا تھا،اب کوارٹر فائنل میں ہموطن تجربہ کار پلیئر ڈنیلا ہنچووا بھی اس بڑھتے ہوئے طوفان کو سامنے نہیں ٹھہر پائیں،دوسری جانب ایوگنی بوچارڈ نے اپنے سفر کا آغاز دوسرے راؤنڈ میں ایلا کدریتسووا کو شکست دے کر کیا، تیسرے مرحلے میں وینس ولیمز بھی ان کا شکار بنی تھیں۔