حاجی پور: بہار کے ضلع ویشالی میں بلی گاؤں تھانہ میں تعینات ایک جوان سیڑھی سے گرجانے سے ہلاک ہوگیا۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ روہتاس ضلع کے دینارا تھانہ علاقے کے رہنے والے ھرھر سنگھ( 50) بلی گاؤں تھانہ میں تعینات تھا۔ ھرھر سنگھ کل رات سیڑھی سے گر کر شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ اسے بہتر علاج کے لیے پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں اس کی موت ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہے ۔