کابل۔ 23 نومبر: امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے افغان صدر کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی معاہدہ پر تاخیر ناقابل قبول ہے۔
واضح رہے کہ مسٹر کرزئی نے کہا تھا کہ اس معاہدہ پر دستخط 2014 کے الیکشن کیبعد ہی ممکن ہے جبکہ امریکہ کا کہنا ہے کہ اس سال کے اخیر تک دستخط ہونا لازمی ہے ۔
دوسری جانب افغانستان کے قبائلی سرد اروں کا احتماع لویا جرگہ اس معاہدے پر غور کررہا ہے۔ یہاں سے منظوری کے بعد اسے افغان پارلیمنٹ کے سامنیرکھا جائے گا۔ یہاں سے اس کی تصدیق کے بعد ہی افغان اور امریکی افسران اس پر دستخط کرسکیں گے لیکن مسٹر کرزئی کے اس تبصرہ نیکہ معاہدے پر دستخط 2014 کے انتخابات کے بعد ہی ہوں گے غیریقینی کی صورتحال پیدا کردی ہے۔
امریکہ نے کرزئی کے اس تبصرے کے بعد واضح کردیا تھا کہ اس معاہدہ کو ملتوی کرنا ممکن نہیں ہے۔ مسٹر کرزئی نے مزید کہا تھا کہ ان کا امریکہ پر اعتماد باقی نہیں رہا لیکن انہوں نے اس کے ساتھ ساتھ لویا جرگہ سے امریکہ کے ساتھ سیکورٹی معاہدہ کی تصدیق کی درخواست بھی کی تھی۔