واشنگٹن: امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے القاعدہ سرغنہ اسامہ بن لادن کو ایک مہم میں مار گرانے کے پورے واقعے کی تفصیلات کو ٹویٹر کے ذریعے عام کیا ہے ۔ سی آئی اے کے ترجمان ریان ٹریپني نے اس اطلاع کی بابت کہا کہ ”اسامہ بن لادن کو مار گرانا اب تک کی سب سے بڑی انٹیلی جنس کامیابی ہے ۔ تاریخ کو سامنے لانا سی آئی اے کے سوشل میڈیا کی کوششوں میں اہم رہی ہے ۔ یہ پانچویں برسی اس واقعہ کو یاد کرنے اور مہم میں شامل رہنے والے جانبازوں کو ان کے کارناموں پر فخر کرنے نیز ان کی اس کوششوں کو سراہنے کا وقت ہے ”۔الجزیرہ کے مطابق سی آئی اے نے اسامہ کے ٹھکانے کا نقشہ اور صدر براک اوبامہ اور انٹیلی جنس حکام کی طرف سے مہم کو منظوری دینے تک کی تفصیلات فراہم کی ہے ۔ سوشل میڈیا پر سی آئی اے کے اس قدم پر مختلف قسم کی آرا آ رہی ہے ۔ لوگوں نے الگ الگ انداز میں اس پر تبصرہ کیا ہے ۔واضح رہے کہ امریکی نیوی سیل کے کمانڈوز نے اسامہ کو 02 مئی 2011 ء کو پاکستان کے ایبٹ آباد میں مار گرایا تھا۔