لکھنؤ۔(نامہ نگار)چیف سکریٹری آلوک رنجن نے متعلقہ چیف سکریٹریوں اور سکریٹریوںکو ہدایت دی ہے کہ سی جی سٹی (چک گنجریا فارم) میں منصوبوں سے متعلق محکموں کو اپنے منصوبوں کے مطابق ہر ماہ کے پہلے ہفتہ میں فائل پر آواس وکاس محکمہ کو لازمی طور پر دستیاب کرانا ہوگا۔انہوںنے سی جی سٹی کے کاموں میں تیزی نہ آنے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ منصوبوں کے کاموں کی ویجول پیشکش اپریل ماہ کے آخری ہفتہ میں منعقد جلسہ میں کرنی ہوگی۔انہوںنے کہا کہ تنظیموں کو اپنے منصوبوں سے متعلق ماحولیات اعتراضات کیلئے درخواست ضرور جمع کرادی جائے۔انہوںنے چیف سکریٹریوں کو یہ بھی ہدایت کی کہ متعلقہ محکموں میں نوڈل افسر نامزد کرکے یہ یقینی بنائے کہ کاموں کے مقامات کا معائنہ وقتا فوقتا لازمی طور پر ہوتارہے۔تاکہ کاموں میں مستقل مزاجی بنی رہے۔چیف سکریٹری آج انیکسی واقع اپنے دفتر کے جلسہ گاہ میں سی جی سٹی (چک گنجریافارم) میں مجوزہ مختلف پروجیکٹوں کا ترقیاتی جائزہ لے رہے تھے۔ انہوںنے کہا کہ جدید میڈی سٹی کینسر انسٹی ٹیوٹ کے لئے ڈی پی آر پر منظور
ی اور ٹرن کے طریقے سے کام کرائے جانے کی تجویز پر منظوری حاصل کرکے انتظامی اور مالیاتی منظوری جاری کرکے کام شروع کرایا جائے۔ انہوںنے کہا کہ سپر اسپیشلٹی اسپتال۔ کارڈیو لوجی سینٹر پروجیکٹ کے لئے کنسلٹنٹ تیار کئے گئے۔
آرایف پی، آر ایف کیو کو حتمی شکل دئے جانے کے لئے جلد ہی ٹنڈر تعاون قدر کمیٹی کا جلسہ منعقد کرکے کارروائی کی جائے۔مسٹر رنجن نے کہا کہ جدید دودھ پلانٹ (امول پروجیکٹ )کیلئے بیس ایکڑ زمین مہیا کرادی گئی ہے۔ زمین پر پروجیکٹ کے قیام کاکام جلد شروع کرایا جائے۔ جلسہ میں چیف سکریٹری رہائش سداکانت ، چیف سکریٹری صنعتی ترقیات مہیش کمار گپتا ، چیف سکریٹری مویشی پروری رجنیش گپتا سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔