کانپور(نامہ نگار)سی سیٹ امتحان کو مکمل طورسے ختم کرانے کامطالبہ کرنے والے طلبا کی حمایت میں این ایس یوآئی نے ریاستی صدرکنشک پانڈے کی قیادت میں میسٹن روڈ پر وزیراعظم نریندرمودی کا پتلا نذرآتش کیا۔یونین نے الزام عائد کیا ہے کہ مرکزی حکومت نے سی سیٹ امتحان میں جو تبدیلی کی ہے اس کے ذریعہ ہندی بولنے والے علاقوں کو کوئی فائدہ حاصل نہیںہو
گا۔ یونین نے بی جے پی ارکان پارلیمنٹ کے اس معاملے پر خاموش رہنے پربھی مذمت کی یونین نے اعلان کیا ہے جب تک مرکزی حکومت سی سیٹ امتحان کو مکمل طورسے ختم نہیں کرتی توتحریک جاری رہے گی۔اگرجلد ہی طلبہ کے حق میں فیصلہ نہیں کیا گیاہے تو این ایس یوآئی ریاست گیرتحریک شروع کرے گی۔
مظاہرین میں ایشو یادو ، گووند بھارتی اورشیوم ورماوغیرہ شامل ہے۔