نئی دہلی، 31 جولائی (یو این آئی) سول سروس کے امتحان سے سی سیٹ کو ہٹانے اور ہندی سمیت ہندوستانی زبان کو شامل کئے جانے کے مطالبے کے سلسلے میں تحریک چلانے والیطلبا پر پولیس کے مظالم کا معاملہ آج لوک سبھا
میں گونجا۔ حکومت نے کہا ہے کہ وہ اس مسئلے پر وزیر اعظم سے بات چیت کرکے ایوان میں بیان دے گی۔وقفہ صفر کے دوران سماج وادی پارٹی کے دھرمندر یادو اور راشٹریہ جنتا دل کے پپو یادو نے پرامن طریقہ سے تحریک چلانے والے طلبا پر پولیس کے مظالم کا معاملہ اٹھایا۔ کانگریس کی رنجیتا یادو نے اور کئی دیگر جماعتوں کے اراکین نے بھی پولیس لاٹھی چارج کی مذمت کی۔ مشتعل اراکین اس معاملے پر حکومت سے جواب چاہتے تھے۔دریں اثنا وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر جتندر سنگھ جو ایوان میں بیٹھے تھے اٹھ کر چلے گئے اور پارلیمانی امور کے وزیر ونکیا نائیڈو ایوان میں داخل ہوئے۔