کانپورشہر(نامہ نگار)اتوارکو شہر کے ایک ۳۱؍مراکز پر سی پی ایم ٹی امتحانات اختتام پذیر ہوگئے ۔ امتحانات میں پندرہ ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کی۔امتحانات کو مکمل کرانے کی ذمہ داری سیکٹرمجسٹریٹ ومرکز انچارجوں کے سپرد کی گئی مذکورہ امتحانات ڈی اے وی ، ڈی بی ایس ، وی ایس ایس ڈی ، ارماپور ، کانپورودیامندر،آرمی پبلک اسکول سمیت ۳۱؍امتحان مراکز پر اختتام پذیر ہوگئے
۔میڈیکل داخلہ امتحان کے کنگ جارج میڈیکل کے ۶۲؍افسران نے امتحان مراکز کی نگرانی کی۔تمام مراکز پر بروقت امیدواروںکو کاپیاں تقسیم کی گئیں۔
دس بجے امتحان شروع ہوا۔پہلے ہی دن احکامات کے مطابق مراکز پر وقت پر امیدوارپہنچ گئے ۔ جن امیدواروں کے پاس موبائل تھا ان کے موبائل مراکز کے باہر ہی جمع کرالئے گئے۔امتحان کے وقت اس بات کی نگرانی کی جاتی رہی کہ کہیں پر بدنظمی نہ ہوسکے۔سی پی ایم ٹی امتحان کے نتائج کا اعلان ۲۹جولائی کو کردیا جائے گا اور۳۱؍جولائی تک اسکروٹنی کیلئے درخواستیں دی جاسکیں گی۔جس کے بعد تین اگست سے کونسلنگ شروع ہوگی۔پہلے مرحلے کی کونسلنگ تین اگست سے آٹھ اگست تک اوردوسرے مرحلے کی کونسلنگ بارہ سے۲۵؍اگست تک ہوگی۔