کانپور:کہنہ تھانہ حلقہ میں شادی شدہ جوڑے نے گھر میں مٹی کا تیل ڈال کر خود کشی کرنے کی کوشش کی۔ دونوں کو جھلسی حالت میںاسپتال میں داخل کرایا گیا۔ رانی کا باغیچہ کے نزدیک رہنے والے مدن لال کابیٹا مونوفیکٹری میں کام کرتاہے۔ کنبہ میں بیوی کا وینا ہے۔ ان کی شادی چھ ماہ قبل ہوئی تھی۔ صحت ٹھیک نا ہونے پر جمعہ کو مونو ڈیوٹی نہیں گیا تھا۔ آج کسی بات پر میاں بیوی میں جھگڑاہو گیا۔ جس کے بعد گھر میں میاں بیوی نے مٹی کاتیل ڈال کر خود کو آگ لگا لی۔ انکا شور سن کر پہنچے کنبہ والوں نے آگ بجھاکر انہیں علاج کےلئے اسپتال میں داخل کرایا۔ ڈاکٹروں کی مطابق دونوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ اطلا ع پا کر کہنہ ایس او پولیس ٹیم کے ساتھ اسپتال پہنچے ایس او نے بتایا کہ کنبہ والوں سے کوئی بھی شکایت نہیں ملی ہے۔ تحریرملنے پر جانچ کی جائے گی ۔