دیوریا(بھاشا)ضلع کے سرتمبا علاقہ میں ایک شادی شدہ جوڑے کی لاش پھانسی پر لٹکتی ہوئی ملی۔ایس پی ایس چنپا نے بتایا کہ پپراگاؤں میں ناگیندر(۲۷)اور اس کی بیٹی سنگیتا (۲۵)کی لاشیں مشتبہ حالات میں ایک درخت کے ذریعہ پھانسی کے پھندوں میں لٹکتی ہوئی ملی۔ایس پی نے بتایا کہ ناگیندر رام پور کارخانہ علاقہ کے بچھواگاؤں کا باشندہ تھا اور لڑکی فرینا گاؤں کی رہنے والی تھی۔
دونوں کی گزشتہ ایک مئی کو شادی ہوگئی تھی۔ناگیندر اپنی بیوی سنگیتا کو رخصت کرانے کے لئے دوتین روزقبل سسرال آیا ہواتھا۔پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لے کر انہیں پوسٹ مارٹم کے بھیج دیا ہے۔