چندوسی(نامہ نگار)رات کے اندھیرے میںشادی شدہ خاتون کو تنہا دیکھ کر ایک نوجوان نے اس کی آبروریزی کرنے کی کوشش کی۔متاثر ہ خاتون نے شوہر کے ساتھ چوکی نرولی پہنچ کر نامزد رپورٹ درج کرائی ہے۔ موصولہ خبر کے مطابق تھانہ بنیاٹھیرکی رپورٹنگ چوکی نرولی علاقہ کے گائوں چڑیابھون کی رہنے والی خاتون نے پولیس کو دی گئی تحریر میں کہا ہے کہ کل رات وہ اپنے گھر کے قریب گائوں کی سرحد پر گھیر میںمویشیوںکی نگرانی کیلئے گئی تھی۔اسی دوران محل کے ایک نوجوان نے اسے پکڑلیا اورکھینچ کر جنگل کی طرف لے جانے لگا۔اس نے جب شور مچایا توپڑوس میں رہنے والی اس کی رشتہ دار گھر سے باہر آگئی جس کے بعد نوجوان طمنچہ نکا ل کر دھمکی دیتے ہوئے فرار ہو گیا۔پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔
حضرت علی کے یوم شہادت پر مجالس کا انعقاد
ڈومڑیاگنج سدھارت نگر(نامہ نگار) شیعہ مسلمانوںکے پہلے امام ومسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرت علی کے یوم شہادت کے موقع پر شیعہ اکثریتی قصبہ ہلور میں مرثیہ ،مجالس ،ماتم کا سلسلہ جاری رہاہے۔ حضر علی کی شہادت کی یاد میں جمعہ کو ہلورواقع جامع مسجد میں مرثیہ مجلس برپاکی گئی۔جس میںسیکڑوں عقیدت مندوں نے شرکت کرتے ہوئے حضرت علی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مجلس کو مولانا جمال حیدر رضوی نے خطاب کرتے ہوئے امام علی کی شہادت کو جب بیاں کیا تو مجلس میں موجود عقیدت مندوں نے یا علی اورہائے علی کی صدابلند کی ۔مجلس کے بعد نفیس ہلوری ، حیدر ہلوری نے حضرت علی کی شہادت کے سلسلے میں نوحہ خوانی کی۔اس کے علاوہ مسجد ثانیہ زھرہ،درگاہ حضرت عباس کے قریب واقع مساجد میں مرثیہ کی مجلس برپا کی ہے۔