ایٹہ۔ ( بھاشا)۔ ایٹہ ضلع کے اواگڑھ علاقہ میں مبینہ طور سے جہیز کے مطالبہ کے سلسلہ میں ایک شادی شدہ خاتون کا قتل کر دیاگیا ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ہنولا گاؤں میں کل رات گوری شنکر نامی شخص کی بیوی گیتا(۲۸) کی مشتبہ حالات میں موت ہو گئی۔ معاملہ ت روشنی میں آیا جب سسرا ل کے لوگوں کی اس کی آخری رسوم ادا کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے سسرا ل کے لوگوں کو گیتا کی لا ش کی آخری رسوم کرنے سے روک دیا اور لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ ذرائع کے مطابق گیتا کے بھائی پرویندر کی تحریرپر گوری شنکر اور اس کے گھر والوں کے خلاف جہیز کا مقدم درج کر لیاگیا ہے ، ملزمین فرار ہیں اور ان کی تلاش کی جا رہی ہے۔