میرٹھ:اترپردیش میں میرٹھ کی جاگرتی وہار کالونی میں مکان کی چھت پر ایک نوجوان نے اپنی شادی شدہ معشوقہ کا گلا دبا کر قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔
پولیس ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ ایک پرائیویٹ کمپنی میں سیکورٹی گارڈ بلیا کے رہنے والے سیتا رام تیواری جاگرتی وہار کے سیکٹر آٹھ میں اپنے کنبہ کے ساتھ رہتا تھا۔ ان کے مکان کے سامنے رہنے والے گورہ اور سیتا رام کی بیٹی کے درمیان محبت تھی۔ سیتا رام کو دونوں کے عشق کا پتہ چلا تو چھ سال قبل سنگیتا کی شادی غازی پور کے رہنے والے آنگد کے ساتھ کردی جو ممبئی کی ایک پرائیویٹ کمپنی میں سپروائزر ہے ۔
شوہر کے ممبئی میں رہنے کے سبب سنگیتا اپنی ماں کے گھر اپنے چار سالہ بیٹے کے ساتھ رہ رہی تھی۔ کل رات گورو سنگیتا کے پاس پہنچا جہاں دونوں میں کسی بات پر تنازعہ ہوگیا اور معاملہ اتنا بڑھا کہ گورو نے سنگیتا کا گلا دبا کر قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔