لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ مال علاقہ میں شادی کا جھانسا دے کر پڑوسی نے لڑکی کے ساتھ ایک سال تک جسمانی تعلقات بنائے رکھا۔ معاملہ کی اطلاع ہوتے ہی لڑکی کے اہل خانہ نے لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کرایا، معاملہ میں ملزم ابھی فرار ہے۔ پولیس ملزم کی جلد گرفتاری کی بات کہہ رہی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق مال علاقہ کے رہنے والے راجندر (تبدیل شدہ نام) کی بیٹی کو پڑوسی نوجوان نے شادی کا جھانسا دے کر ایک برس تک اس کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم رکھے۔ معاملہ میں راجندر نے مال قصبہ کے رہنے والے ایاز و اس کے والد جلالو و ماں پر الزام عائد کیا ہے۔ متاثرہ کے مطابق ایاز ایک برس سے اس سے شادی کرنے کی بات کہہ رہا تھا۔ اس درمیان اس نے لڑکی سے جسمانی تعلقات بھی بنائے۔ معاملہ میں تحریر دے کر متاثرہ اور اہل خانہ نے دھوکہ دہی اور جنسی استحصال و سازش رچنے کی دفعات میں معاملہ درج کرایا ہے۔
دوسری جانب مال کے شاہ پور گڑوا رہنے والے راجیو (تبدیل شدہ نام) نے بتایا کہ ان کی بیٹی سے گاؤں کے تین لڑ
کوںنے چھیڑ خانی کی ۔اس معاملہ میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم نوجوان ابھی فرار چل رہے ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق شاہ پور گڑوا کے رہنے والے راجیو نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ چھ نومبر کو باغ میں لکڑی توڑنے گئی تھی جہاں گاؤں کے ہی گرو پرساد کا بیٹا مہندر دکشت نے ان کی بیٹی سے چھیڑخانی کی۔اسی درمیان مہندر کے دو دیگر ساتھی راہل اور راکیش بھی پہنچ گئے ۔ تینوں نے لڑکی سے چھیڑخانی کرنی شروع کردی۔ لڑکی کے مخالفت کرنے پر لڑکوں نے اس کی فحش ویڈیو بنانے اور جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ کسی طرح لڑکی بھاگ کرگھرپہنچی اور گھر والوں کو آپ بیتی سنائی۔