گورکھپور( ایجنسی)گلریہاعلاقہ میں ایک لڑکی کو شادی کا لالچ دے کر اس کی آبروریزی کرنے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔متاثرہ کی تحریر ملنے کے بعد پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا ہے ۔ موصولہ خبر کے مطابق زین اللہ نے اپنے پڑوس میں رہنے والی پندرہ سالہ لڑکی کو شادی کا لالچ دے کر تین ماہ تک اس کی آبروریزی کی ۔کچھ عرصہ سے لڑکی زین اللہ پر شادی کرنے کیلئے زوردے رہی تھی لیکن زین اللہ شادی کرنے سے انکار کررہاتھا۔متاثرہ لڑکی نے فون پر پولیس کو اس کی اطلاع دی۔تحریر ملنے کے بعد پولیس نے ملزم کے خلاف آبروریزی کا مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا ہے۔