متوفیہ کے مائیکے والوںنے لگایا مارنے پیٹنے کاالزام
لکھنؤ( نامہ نگار) بازار کھالہ علاقے کے کٹہرا میں گھریلو تنازعہ کے سبب ایک خاتون نے تیزاب پی کر اپنی زندگی کاخاتمہ کرلیا۔خاتون کی عمر تقریباً برس تھی اور اس کے ۵ بچے ہیں۔ خاتون کے شوہر نے بتایا کہ وہ رات میں گھر سے باہر تھے جب صبح آئے تو اہلیہ کمرے میں بیہوش پڑی تھی۔ کٹہرا کے رہنے والے انل کمار رستوگی ایک پرائیوٹ کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ پیر کی شب وہ کنبہ کے ساتھ شری کرشن جنم استو کاپروگرام دیکھنے گھر سے باہر گئے تھے۔
شب میں اہلیہ نیلم و دیگر ممبر واپس گھر چلے آئے لیکن وہ اپنے ایک دوست کے گھر رک گئے صبح تقریباً ۹ بجے گھر والوں نے اطلاع دی کہ نیلم کمرے میں بیہوش پڑی ہے۔انل فوراً گھر آئے اور نیلم کے لیکر پاس کے ہی پرائیوٹ نرسنگ ہوم لے گئے وہاں نیلم نے ڈاکٹرکوبتایا کہ اس نے ٹوایلٹ میں استعمال ہونے ایسڈ پی لیا ہے جس کے بعد ڈاکٹر نے اسے ٹراماسنٹر لے جانے کو کہا ٹراما لے جاتے وقت راستے میں ہی اس کی موت ہوگئی۔نیلم کے مائیکے والے کا الزام ہے کہ شوہر انل نیلم کو اکثر مارتا پیٹتا تھا۔ پیر کی شب اسے گھر میں کھانہ نہیں ملا تو اسنے محلہ کے لوگوں سے کھانہ مانگ کا کھایا۔ذہنی تناؤ و شوہر کی زیادتی کے سبب ہی نیلم نے خودکشی کی ہے۔