نیویارک۔سابق چمپئن اور دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ اورروس کی ماریا شاراپووا نے سال کے آخری گرینڈ سلیم امریکی اوپن میں فاتح شروعات کر مرد اورخواتین سنگلس کے اپنے اپنے مقابلے جیت کردوسرے دور میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔آرتھر ایش اسٹیڈیم میں بڑے ستاروں اور خطاب کے مضبوط دعویداروں دیکھنے آئے شائقین کے سامنے ٹاپ سیڈ جوکووچ نے مردسنگلس کے پہلے راؤنڈ میں ارجنٹینا کے ڈیاگو سیاوٹجمین کو مسلسل سیٹوں میں 6 ۔6۔.2 6۔.4 سے شکست دی۔اس کے علاوہ سب سے اوپر کی ترجیحی کھلاڑیوں میں تیسری سیڈ اورآسٹریلین اوپن چمپئن سوئٹزرلینڈ کے واورنکا۔برطانیہ کے اینڈی مرے۔فرانس کے جو ولفریڈ سونگا اور پانچویں سیڈ کینیڈا کے ملوس راینی نے بھی اپنے اپنے انفرادی مقابلے جیت کر دوسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کر لیا۔خواتین سنگلز کے ہائی پروفائنل میچ میں سابق نمبر ون اور پانچویں سیڈ شاراپووا نے ہم وطن ماریہ کریلینکو آسانی سے نمٹادیا جبکہ 19 ویں سیڈ امریکہ کی وینس ولیمز نے شروعاتی جھٹکے سے ابرتے ہوئے 2..6 6..3 6..3 سے جیت درج کی۔چوتھی سیڈپولینڈکی اگنسکا ردوانسکا۔دوسری سیڈ رومانیہ کی سمونا ہالیپ اور چھٹی سیڈ جرمنی کی ایجیلی کربر نے بھی اپنے اپنے انفرادی مقابلے جیت کر دوسرے دور میں داخلہ حاصل کیا۔خطاب کے مضبوط دعویداراور ومبلڈن چمپئن جوکووچ نے شادی کے بعد سے ہارڈ کورٹ پر صرف دو میچ جیتے ہیں لیکن ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں جلد ہی والد بننے والے سربیائی کھلاڑی زبردست فارم میں دکھائی دیے۔سال 2011 کے چمپئن جوکووچ نے 22 سالہ ارجنٹیناکھلاڑی ڈیاگو کے خلاف میچ میں 24 ونرس اور سات ایس لگائے۔اوپننگ سیریمنی کی وجہ سے ایک گھنٹے تاخیر سے شرو ع ہوئے ٹورنامنٹ میں 93 منٹ میں جیت درج کر دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے جوکووچ نے کہامیں بہت خوش ہوں۔امریکی اوپن میں اچھی شروعات کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔اسٹیڈیم میں 57 ہزار شائقین کے سامنے آٹھویں سیڈاور 2012 چمپئن برطانوی کھلاڑی مرے نے ہالینڈ کے رابن ہاس کو سخت مقابلے کے بعد 6..3 7..6 1..6 7..5 سے شکست دی جبکہ تیسری سیڈ سوئٹزرلینڈ کے واورنکا نے چیک جمہوریہ کے جریویسلی کو 6..2 7..6 7..6 سے ہرا کر پہلے راؤنڈ کا مقابلہ جیتا۔مردسنگلس کے دیگر اہم مقابلوں میں نوویں سیڈ سوگا نے ارجٹینا کے جوآن موناکو کو اور کینیڈین کھلاڑی راینی نے جاپان کے تارو ڈینیل کو ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔ترجیحی کھلاڑیوں میں 24 ویں سیڈ فرانس کے جلین بینیتکائو اور 21 ویں سیڈ روس کے میخائل کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ خواتین میں سات بار کی گرینڈ سلیم چمپئن 34 سالہ وینس اورجاپان کی پہلی 43 سالہ ڈیٹ کروم کے درمیان انتہائی دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا اور یہ اور بھی دلچسپ ہو گیا جب دونوں کھلاڑیوں کو مدھو مکھیوں نے بے حد پریشان کیا۔آخر کار بال گرلز نے پھر مدھومکھیوں کو بھگانے کا کام کیا جس کے بعد مقابلہ شرو ع ہو سکا۔ دو گھنٹے تک چلے مقابلے میں آخر کار دو بار کی امریکی چمپئن وینس نے جیت درج کی لیکن میچ کے بارے میں پوچھے جانے پر امریکی کھلاڑی نے کہامیرے لیے آج کے میچ میں سب سے بڑا چیلنج مدھومکھیاں تھی لیکن کمکو نے بھی مجھے پریشان کیا۔دیگر مقابلوں میں دوسری سیڈاور فرانسیسی اوپن فائنلسٹ ہالیپ نے ڈینیلے کولنز کو پہلا سیٹ گنوانے کے بعد 6..7 6 ..۔6..2 سے شکست دی جبکہ چوتھی سیڈ ردوانسکا نے کینیڈا کی شیرین کو مسلسل سیٹوں میںاور چھٹی سیڈ کربر کوروس کی سینیا پیرواک نے سے ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔