لکھنؤ(نامہ نگار)قیصر باغ علاقہ میں جمعہ کی دوپہر ایک اسٹیشنر
ی کی دکان میں شارٹ سرکٹ ہو جانے سے اچانک آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر پہنچی فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ آگ کی زد میں آنے سے دکان میں رکھا لاکھوں روپئے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔
قیصر باغ تھانہ حلقہ کے تحت گھسیاری منڈی کے نزدیک اروند لائٹ کارنر اینڈ فوٹو کاپی سینٹر کی دکان ہے۔ جہاں جمعہ کی دوپہر اچانک ہوئے بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔ چند ہی منٹوں میں آگ نے پوری دکان کو اپنی زد میں لے لیا۔ آگ کی لپٹوں کو دیکھ کر مقامی دکانداروں میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا لوگوںنے آگ پرپانی ڈالنا شروع کیا لیکن آگ کو قابو میں نہ کیا جا سکا۔ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ کی چارگاڑیوںنے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ پولیس آگ لگنے کا سبب شارٹ سرکٹ بتا رہی ہے۔ وہیں واردات میںکوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔دکان میں رکھی فوٹوکاپی کی مشین ، لیمنیشن مشین، کاپی، کتابیں اور فرنیچر وغیرہ جل کر راکھ ہو گیا۔ نقصان کا اندازہ لاکھوںمیںبتایاجا رہا ہے۔